اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ کے سربراہ امیر ایشل نے کہا ہے کہ گنبد آہنی اینٹی میزائل سسٹم سے اسرائیل کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی فلسیطینی گروہوں کے میزائل حملوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے- صیہونی فوج کے اس اعلی عھدیدار نے گنبد آہنی سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے بس میں نہیں ہے کہ ہم اس سسٹم کے ذریعے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرسکیں- صیہونی حکومت نے آہنی گنبد اینٹی میزائل سسٹم بنایا ہے اور اسکی جدید کاری بھی کی ہے- صیہونی حکومت نے امریکہ کی مالی مدد سے اس منصوبے پر اربوں ڈالر کا سرمایہ لگا رکھا ہے- غزہ پر صیہونی حکومت کی اکاون روزہ جارحیت میں یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سسٹم فلسطینی استقامت کے میزائل حملوں کے مقابل ناتوان ہے- اس جنگ کے دوران فلسطینی استقامت نے پہلی مرتبہ ایک سو تیس کلومٹیر رینج والے میزائلوں سےحملہ کیا تھا اور تل ابیب میں بن گورین ایرپورٹ اور ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے اطراف کےعلاقوں، وزیر اعظم ہاؤس اور صیہونی پارلیمنٹ کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی تھی- فلسطینی استقامت نے غزہ کی اکاون روزہ جنگ میں مقبوضہ فلسطنی کے مختلف علاقوں پر تین ہزار دو سو پینتالیس میزائل داغے تھے- گنبد آہنی اینٹی میزائل سسٹم محض پانچ سو اٹھاون میزائلوں کو گرانے میں کامیاب ہوا تھا- قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کی جنگ میں فلسطینی استقامت کی بھرپور حمایت کی تھی جس کے نتیجے میں صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اھداف حاصل کرنے میں ناکام رہی-
.......
/169